ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

لاہور سفاری زو پارک میں تین شیرنیوں کے ہاں تین ،تین بچوں کی پیدائش،شیروں کی تعداد 23ہوگئی

datetime 19  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد ایاز خان نے کہا ہے کہ لاہور سفاری زو پارک میں تین شیرنیوں نے تین، تین بچوں کو جنم دیا ہے ،شیرنیوں کے بچوں کی پیدائش سے لاہور سفاری زو پارک میں شیروں کی تعداد23ہوگئی ہے ۔انہوں نے یہ بات یہاں اپنے دفتر میں آنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو جنم دینے والی شیرنیوں میں سے ایک ماں (کالو)جبکہ دوسری دو شیرنیاں (کاجل اور رانی)اس کی بیٹیاں ہےں۔انہوں نے بتایا کہ کاجل اور رانی کی پیدائش بھی لاہور سفاری زو پارک میں ہی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات کا سٹاف بچوں کو جنم دینے والی شیرنیوں کی بہترین طریقے سے ہمہ وقت نگرانی کر رہا ہے۔ شےرنیوںکے بچے پوری طرح صحت مند اور تندرست ہےں اور شیرنیاں اپنے بچوں کی درست طریقے سے دیکھ بھال کررہی ہےں۔خالد ایاز خان نے کہا کہ لاہور چڑیا گھر میں اس وقت 12شیر موجود ہےںجبکہ بہاولپور زو میں 8، ڈیرہ غازی خان میں2، لوئی بھیر میں 3، وہاڑی میں 2 اور کمالیہ وائلڈ لائف پارک میں 2شیر موجود ہےں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف کے زیر انتظام جنگلی حیات کے پارکس اور چڑیا گھروں میں شیروں کی کل تعداد 52تک پہنچ گئی ہے جو قابل ستائش ہے اور اتنی بڑی تعداد میں کسی دوسرے صوبے کے پاس شیر موجود نہیںہےں۔ انہوں نے کہا کہ شیرنیوں کے بچوں کو اگلے ماہ کے آغاز میں شائقین دیکھ پائیں گے۔ ڈی جی جنگلی حیات نے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات کی ”ایڈاپٹ اے اینیمل “ سکیم کے تحت ان نومولود شیروں کو کوئی بھی ادارہ یا تنظیم گود لے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے وائلڈ لائف پارکس ناصرف عوام کی تفریح کا سامان پیدا کررہے ہیں بلکہ اچھے بریڈنگ فارم کا بھی کردار ادا کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…