میلبرن(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا کے ایک دیہی علاقے میں خودرو گھاس نے مکانات، دالان اور گیراجوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور وہ اتنی تیزی سے پھیل رہی ہے کہ اس تیزی سے بڑھتی ہوئی گھاس کو تلف کرنا مشکل ہوگیا ہے۔اس گھاس کو ’’بالوں والی گھاس‘‘ کانام دیا گیا ہے اگرچہ یہ گھاس پورے سال موجود رہتی ہے لیکن جنوری کے نمدار مہینے میں یہ خوب فروغ پاتی ہے۔ آسٹریلیا کے ونگراٹا شہر کے ایک شخص نے بتایا کہ اس کے دالان میں اس گھاس کا ایک پہاڑ اگ آیا ہے۔یہ زہریلی گھاس ہے اور مویشیوں خصوصاً بھیڑوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اسے بڑے پیمانے پر کھانے سے ’’یلو بگ ہیڈ‘‘ نامی بیماری ہوجاتی ہے جس کے باعث دیہاتی اس سے بہت پریشان ہیں اور صاف کرنے کے بعد بھی کچھ دنوں بعد یہ گھاس تیزی سے لوٹ آتی ہے۔ خیال ہے کہ یہ گھاس پہلے گاؤں میں ایک جگہ موجود تھی جس نے اب پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔