اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کمپیوٹر کی غلطی کیاہوئی کہ گیس بھروانے والوں کی چاندی ہو گئی

datetime 19  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکا میں پیٹرول پمپ اور گیس اسٹیشن پر کمپیوٹرائزڈ سسٹم ہے بس آپ جائیں اپنے کریڈٹ کارڈ کو سوائپ کریں یا پھرگیس یا پیٹرول کی مطلوبہ مقدار کے مطابق رقم ڈالیں اور پیٹرول لیں لیکن کبھی کبھی یہ سسٹم اگر خراب ہوجائے تو اس کا نقصان بھی ہو سکتا ہے اور ایسا ہی ہوا امریکی ریاست اوہائیو میں جہاں کمپیوٹر پر غلطی سے گیس کی قیمت اتنی کم ہوگئی کہ وہاں آنے والے صرف 26 سینٹ میں اپنی کار کی ٹینکی بھرتے رہے یعنی انہیں گیس کوڑیوں کے مول ملنے لگی۔امریکی ٹی وی کے مطابق ریاست اوہائیو کے علاقے میں گیس اسٹیشن پر کمپیوٹر میں خرابی پیدا ہوگئی اور اس پر گیس کی لکھی گئی قیمت 1.55 ڈالر فی گیلن سے اتنی گر گئی کہ کئی گاہکوں نے جب اپنی گاڑی کی ٹینکی پوری بھر لی تو ان کے کارڈ سے صرف 26 سینٹ کٹے یعنی آدھے ڈالر سے بھی کم، جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی دوران دور بنے گیس اسٹیشن نے سمجھا کہ حریف نے قیمتیں کم کردی ہیں جس پر اس گیس اسٹیشن نے بھی مقابلے میں آنے کے لیے گیس کی قیمت اس سے بھی کم کردیں۔اس دلچسپ صورت حال سے سب زیادہ مزے گاہکوں نے کیے اور جس نے ایک گیلن گیس لینا تھی اس نے بھی اپنی گاڑی کی ٹینکی بھروائی اور جیب سے خرچ ہوئے بھی تو صر ف 26 سینٹ۔ گاہکوں کے مزے 3 گھنٹے تک جاری رہے جس کے بعد گیس اسٹیشن کو اپنی غلطی کا اندازہ ہوگیا اور اسے درست کردیا گیا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…