اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

لاکھوں روپے کمانے والے نوکر

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کھانے پینے سے متعلق تمام امور کے ملازموں کے ناظم کو ”خانساماں“ کہا جانے لگا۔ یہ انگریزی لفظ ”بٹلر“ کا اردو ترجمہ ہے۔ خانساماں عموماً خود بھی باورچی ہوتا ہے۔ تاہم ایک وسیع وعریض گھر میں سبھی ملازموں کا سربراہ بھی بٹلر کہلا سکتا ہے۔آج بٹلر یا خانساماں بننا بڑا منافع بخش پیشہ بن چکا۔ برطانیہ اور امریکا میں بٹلر بنانے والے تعلیمی کورس نوجوان نسل میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اب مشرق وسطیٰ اور چین میں تربیت یافتہ بٹلروں کی بہت مانگ ہے۔ برطانیہ میں ہر سال تقریباً چار سو بٹلر تربیت پاتے ہیں۔ ان میں سے آدھے متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب اور چین چلے جاتے ہیں۔ ان کے مالکوں میں عرب شہزادے شہزادیاں، شیوخ اور امیر کبیر کاروباری یا تاجر شامل ہیں۔یہ سبھی اپنے عظیم الشان محلات میں درجنوں ملازم رکھتے ہیں۔برطانیہ میں ایک تربیت یافتہ بٹلر کی سالانہ تنخواہ 40 ہزار تا 50 ہزار پاو?نڈ (61 تا 75 لاکھ روپے) ہے۔ لیکن برطانوی بٹلر مشرق وسطیٰ چلا جائے تو ابتداءمیں اس کی تنخواہ 90 تا 95 ہزار ڈالر (95 لاکھ تا ایک کروڑ روپے) مقرر ہوتی ہے۔ سالانہ بونس اس تنخواہ کے علاوہ ہیں۔ گویا اب نوکر ہونا کوئی پوچ بات نہیں رہی بلکہ یہ پیشہ اپنا کر ایک قابل انسان چند برس میں کروڑ پتی بن سکتا ہے۔مشرق وسطیٰ میں زیادہ تجربہ کار بٹلر ”سپر بٹلر“ کہلاتے ہیں۔ ان کی تنخواہ زیادہ ہے اور مانگ بھی زیادہ رکھتے ہیں۔ برطانیہ میں برٹش بٹلر اکیڈمی بٹلروں کی نمایاں تنظیم ہے۔ اس کی رو سے سپر بٹلر سال میں ایک لاکھ تا سوا لاکھ پونڈ (ڈیڑھ کروڑ تا ایک کروڑ چھیاسٹھ لاکھ روپے) کماتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ اور چین میں برطانوی بٹلروں کی مانگ اس لیے زیادہ ہے کہ یہ مغربی آدابِ طعام و طور طریقوں سے بخوبی واقف ہوتے ہیں۔پاکستانی نوجوان بھی بٹلر کا پیشہ اپنا کر خوب کمائی کر سکتے ہیں



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…