قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصرکے ایک گاؤں میں چھلانگیں مارنے والا گدھا مشہور ہوگیا۔گدھے کی چھلانگوں والی وڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ مصر کے نیل ڈیلٹا کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں میں 14 سالہ کسان نے اپنے گدھے میں چھپے ہنر کو اس وقت پہچانا جب وہ آبپاشی کی ایک نہر کو با آسانی پھلانگ گیا۔تو بس کسان نے اسے تربیت دینے کی ٹھانی اور گدھے کی دوڑ کے دوران آنے والی رکاوٹوں کو اونچے سے اونچا کرتا گیا اور اب گدھے اور اس کا مالک شو پیش کرتے ہیں جس میں گدھا اپنے کرتب دکھا کر شائقین کو خوب محظوظ کرتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں