اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

30سال سے یادداشت سے محروم شخص کو اپنا نام یاد آ گیا

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو (نیوزڈیسک)1986 میں یادداشت سے محروم ہونے والے کینیڈا کے شہر سینٹ کیتھرنس کے ایک باشندے کو اپنا اصل نام اور کنبہ یاد آ گئے۔51 سالہ شخص نے سماجی کارکن کو بتایا کہ اس کا نام ایڈگر لاٹیولیپ ہے اور وہ صوبہ اونٹاریو کے شہر کٹچنر کا رہنے والا ہے۔ 1986 میں جب وہ 21 سال کا تھا توحادثاتی طور پرذہنی بیماری میں مبتلا ہو گیا۔اس کا کہنا ہے کہ اپنے آبائی شہر سے نیاگرا آبشار کی طرف جاتے ہوئے اس کے سر پر چوٹ لگی تھی اور وہ بھول گیا تھا کہ وہ کون ہے اور کہاں سے آیا۔اس سارے عرصے کے دوران یہ شخص لاپتہ سمجھا جاتا رہااور تیس سال تک ایڈگر لاٹیولیپ شہر سینٹ کیتھرنس میں رہتا تھا جہاں سے اس کے آبائی شہر تک محض ڈیڑھ گھنٹے کا راستہ ہے۔ ایڈگر کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے کہ وہ زندہ ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ثابت بھی کر دیا گیا کہ یہ واقعی ایڈگر لاٹیولیپ ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…