اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جوں جوں دنیا ترقی کرتی جا رہی ہے ویسے ویسے بے خوابی کامرض بڑھتا جا رہا ہے ۔ابھی حال ہی میں ماہرین کے انکشاف کے مطابق اگر آپ سونے کے لیے لیٹے ہیں مگر فیس بک کے ننھے سرخ نوٹیفکیشن پر کلک کرنے کی بے چینی محسوس ہورہی ہے ؟ اگر ایسا ہے تو درحقیقت آپ نیند کی کمی کا شکار ہیں۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناقص نیند بے مقصد فیس بک چیکنگ کی خواہش پیدا کرتی ہے جبکہ یہ مزاج اور تخلیقی صلاحیت کو گھٹاتی ہے۔درحقیقت چند روز پہلے بھی ایک تحقیق میں یہ بات سانے آئی تھی کہ سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال نیند میں مداخلت کا باعث بن سکتا ہے۔اس نئی تحقیق سے اندازہ ہوتا ہے کہ نیند میں مسائل اور بہت زیادہ سوشل میڈیا سرفنگ کے درمیان تعلق موجود ہے۔مناسب نیند توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کے لیے بہت ضروری ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو ہمارا دھیان زیادہ جلدی بھٹک جاتا ہے اور اس کے لیے فیس بک سے زیادہ بہتر کیا چیز ہے؟محققین کا کہنا ہے کہ اگر آپ ذہنی طور پر انتشار کا شکار ہو تو کیا کریں گے؟ یقیناً سہولت موجود ہوئی تو فیس بک کا رخ کریں گے کیونکہ اسے استعمال کرنا بہت آسان ہے۔اس تحقیق کے دوران 76 طالبعلموں پر ایک سمسٹر کے دوران 7 روز تک تجربات کیے گئے اور ان کی ڈیوائسز پر ٹریکنگ سافٹ ویئرز کے ذریعے نظر رکھی گئی۔نتائج سے فیس بک کے بہت زیادہ استعمال، نیند کی کمی، چڑچڑا پن اور الگ تھلگ رہنے کے رجحان میں واضھ تعلق سامنے آیا ہے۔محققین کے مطابق طالبعلموں کی نیند جتنی کم ہوئی اتنا ہی زیادہ فیس بک کا استعمال بڑھا اور یہ بات سامنے آئی کہ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے وہ ایسی سرگرمیوں کی تلاش کرتے ہیں جس میں ذہنی صلاحیتوں کا استعمال کم سے کم ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص تھکا ہوا ہو تو اس کے لیے عام سرگرمیوں کا حصہ بننا مشکل ہوتا ہے تو ہلکا اور اور آسان چیز کرنے کو عادت بنالینا قابل فہم ہے۔