تباہ کن کن زلزلوں کی پیش گوئی ،پہلی شرط پوری ہوگئی

11  فروری‬‮  2016

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایک عشرے سے زیادہ عرصے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پانچ سیارے عطارد، زہرہ، زحل، مشتری اور مریخ ایک قطار میں آ گئے ہیں، اور کچھ ماہرین نجوم نے اسے ایک قدیم پیش گوئی کا ثبوت اور دنیا کی تباہی کا اشارہ قرار دے دیا ہے۔
ان لوگوں کا کہنا ہے کہ آج سے 70سال قبل ایک پیش گوئی کی گئی تھی کہ اسی طرح سیارے ایک قطار میں آئیں گے اور کشش ثقل بڑھ جانے کے باعث زمین پر زلزلے بہت زیادہ آئیں گے۔ویب سائٹ ”ٹروتھرنیوز“ کی رپورٹ کے مطابق  کئی رومن کیتھولک راہبوں و دیگر مذہبی پیشوا?ں کی طرف سے پیش گوئی کی جا چکی ہے۔ حال ہی میں میری جولی جہینے (Marie Julie Jahenny) نامی خاتون نے بھی اس طرح سیاروں کے ایک قطار میں آنے کی پیش گوئی کی تھی۔میری جولی فرانسیسی خاتون تھی جس کا انتقال 1941 میں ہوا تھا۔ایک قطار میں آنے والے پانچوں سیاروں کو کسی آلے کی مدد کے بغیر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ان سیاروںکا نظارہ 20 فروری تک جاری رہے گا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ عطارد اس عرصے کے آخر میں مدھم ہوجائے گا۔ماہرین کے مطابق ان سیاروں کو دیکھنے کا بہترین وقت صبح سورج طلوع ہونے سے 45 منٹ قبل تک ہے۔اس کے بعد ایک بار پھر ان سیاروں کو ایک ہی صف میں رواں سال 13 اگست سے 19 اگست تک دیکھا جا سکے گا۔ مگر اگلی بار یہ منظر شام کے وقت دیکھا جا سکے گا اور زمین کا جنوبی نصف کرہ اسے دیکھنے کی بہترین جگہ ہوگی۔برطانوی اخبار ”ڈیلی سٹار“ کی رپورٹ کے مطابق آخری مرتبہ سیاروں کو زمین سے دسمبر 2004ئ کے آخر اور جنوری 2005ءکے اوائل میں دیکھا گیا تھا۔‎



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…