ایسی عجیب و غریب غذا کیا آپ کھانے کا تصور کر سکتے ہیں؟، دلچسپ رپورٹ

10  فروری‬‮  2016

اتر پردیش(نیوز ڈیسک) کچھ انسانوں میں ایسی غیر معمولی صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں جس کی بدولت وہ دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلیتے ہیں اور ان ایسی صلاحیتوں سے لوگ حیرت زدہ بھی رہ جاتے ہیں جب کہ بھارت میں بھی ایک شخص عجیب طبعیت کا مالک ہے جو اینٹوں کے ٹکڑوں سمیت روزانہ ایک پلیٹ مٹی بھی کھاتا ہے۔بھارت کے رہائشی 45 سالہ ہنس راج 20 سال کی عمر سے مٹی کھارہے ہیں اور انہیں اس کا ذائقہ بہت پسند ہے۔ ہنس راج کے مطابق مٹی میں موجود معدنیات سے وہ تندرست اور توانا رہتے ہیں، انہیں محلے والے ’’مٹی کا آدمی‘‘ کہتے ہیں جب کہ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں ’’پیکا‘‘ کا مرض لاحق ہے جس میں کوئی شخص ناقابلِ تناول اشیا اور بے کار اشیا کھانے لگتا ہے، ایسے لوگو بسا اوقات لوگ خطرناک اور زہریلی اشیا بھی کھالیتے ہیں لیکن ہنس راج کا کہنا ہے کہ اب تک انہوں نے کوئی خطرناک شے نہیں کھائی اور ان کا دعویٰ ہے کہ مٹی کھانے کے باوجود وہ کبھی کسی خاص بیماری یا تکلیف کا شکار نہیں ہوئے ہیں۔ہنس راج کے مطابق شروع میں وہ دیوار چاٹتے تھے اور اس کے بعد پتھر اور اینٹوں کے ٹکڑے کھانے شروع کیے جب کہ اب وہ اسے معمول کا حصہ سمجھتے ہیں، ان کے دانت اتنے مضبوط ہیں کو وہ چھوٹے پتھروں کو چباکر توڑ دیتے ہیں۔ ہنس راج پیشے کے لحاظ سے مزدور ہیں اور مکان بناتے ہیں جب کہ اسی دوران وہ سارا دن مٹی کھاتے رہتے ہیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…