نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ٹیکنالوجی کے اس زمانے میں جہاں دنیا ترقی کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں وہیں بھارت پیچھے جا رہا ہے ، ریاست ہریانہ میں مشتعل مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کو غلیل سے مسلح کیا جائے گا۔دنیا بھر میں مجرموں کو پکڑنے اور مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو جدید تربیت اور ٹیکنالوجی سے مزین غیر ضرر رساں ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے۔تاہم ترقی کرنے کے دعویدار بھارت میں پولیس کو غلیلوں سے مسلح کیا جائے گا ، ان غلیلوں کے ذریعے کنچے اور مرچوں کی گولیاں مظاہرین کو ماری جائیں گی۔بھارت میں ہر سال درجنوں افراد پولیس کی گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں