لندن(نیوز ڈیسک)نیوز ڈیسکروبوٹس پر کام کرنے والی ایک خاتون نے ایک روبوٹ کلاک تیار کیا ہے جو مقررہ وقت پر سونے والے کے منہ پر تھپڑوں کی بارش کرکے اسے جگاتا ہے۔ اس انوکھے الارم میں گھڑی سے ایک روبوٹک بازو جڑا ہے جو گھومتا رہتا ہے اور اسے ’’جگانےوالی مشین‘‘ ( ویک اپ مشین) کا نام دیا گیا ہے۔ سویڈین کی خاتون سائمن گائرٹزے نے یہ پرتشدد کلاک اپنے گھر میں نصب کررکھا ہے جو عین ان کے سر کے اوپر موجود ہے اوراس پر ربڑ کا ہاتھ نصب ہے۔ سائمن کےمطابق اس گھڑی کو بنانے کا خیال انہیں اس وقت آیا جب انہوں نے خوف کے تہوار ’’ہیلووین‘‘ پر پلاسٹک کا ایک کٹا ہوا ہاتھ دیکھا اور ایسا ہی ایک ہاتھ کلاک سے جوڑنے کا سوچا۔ کلاک میں گھڑی کے ساتھ مائیکرو کنٹرولر ریلے نصب کی گئی ہے جو بازو کو گھماتی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں