بھارت میں 28 انگلیوں والا انوکھا شخص

10  فروری‬‮  2016

نئی دلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک ایسا شخص ہے جس کے ہاتھ اور پاؤں کی 28 انگلیاں ہیں جب کہ اس کی انوکھی خصوصیت پر اس شخص کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا گیا ہے۔ بھارتی صوبے گجرات سے تعلق رکھنے والے دیوندر نامی شخص کے ہاتھ اور پاؤں میں کل 28 انگلیاں ہیں جو کہ اب تک دنیا میں پایا جانے والا واحد انسان ہے جب کہ اس کی اس خوبی کا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی اعتراف کیا ہے۔ 43 سالہ دیوندر پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہے اور اس کے ہر ہاتھ اور پاؤں میں 7 انگلیاں ہیں جب کہ اس کے پاؤں میں موجود 2 اضافی انگلیاں ایک ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔ دیوندر کا کہنا ہے کہ اس کے ہاتھ اور پاؤں میں موجود اضافی انگلیوں کی وجہ سے لوگ اسے دور دور سے دیکھنے آتے ہیں اور اس خوبی کی وجہ سے بعض اوقات لوگ اسے خاص اہمیت دیتے ہیں جس پر وہ بے حد خوش ہے۔ دیوندر کا کہنا ہے اس خوبی کی وجہ سے جہاں اسے لوگوں کی خاص توجہ حاصل ہوتی ہے وہیں کام کرتے ہوئے بہت احتیاط کرنا پڑتی ہے کیونکہ اس کا زیادہ کام ہتھوڑی اور کلہاڑی کے ساتھ ہوتا ہے اور لاپرواہی کی صورت میں انگلی کے کٹنے کا خطرہ ہمیشہ لاحق رہتا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…