سپین میں مصروف شاہراہ کے درمیان سے گزرتاانوکھارن وے

10  فروری‬‮  2016

میڈرڈ(نیوز ڈیسک).ریلوے پھاٹک تو آپ نے بہت سے دیکھے ہوں گے لیکن ایک ایسا انوکھا پھاٹک بھی ہے جو ریل نہیں بلکہ ہوائی جہاز گزارنے کے لئے بند کیا جاتا ہے۔ سپین میں ایک ایسا انوکھا ائیرپورٹ بھی ہے جہاں رن وے عام سڑک کے درمیان سے گزرتا ہے اورجہاز کوگزارنے کے لیے پھاٹک بند کرکے عام ٹریفک کو روکا جاتا ہے۔اسپین کے علاقے جبل الطارق میں جبرالٹر ایئر پورٹ سے جہاز حیرت انگیز اور دلچسپ اڑان بھرتے ہیں اور اتنے ہی دلچسپ انداز میں اتر کر ائیر پورٹ تک پہنچتے ہیں۔یہ رن وے مصروف ترین سڑک ونسٹن چرچل ایونیو کے درمیان سے گزرتا ہے ، رن وے کو محفوظ بنانے کے لیے اس کے دونوں جانب بیریئر لگا دیئے گئے ہیں جہاں جیسے ہی جہاز اتر کر رن وے پردوڑتے ہوئے اس مقام پر پہنچتا ہے توبیریئر نیچے گراد یئے جاتے ہیں اور یوں ٹریفک رک جاتی ہے۔عموماً ٹریفک کو 10 منٹ کے لیے بند کیا جاتا ہے لیکن کبھی کبھاریہ انتظار گھنٹوں پر محیط بھی ہوجاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جبل الطارق میں میدانی علاقہ نہ ہونے کے برابر ہے اور جہاں ایئرپورٹ بنایا گیا ہے وہاں صرف 6اعشاریہ8 کلومیٹر کا علاقہ میدانی تھا جس کے بعد ایئرپورٹ کا رن وے کسی سڑک کے درمیان سے نکالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…