اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر با پردہ بار بی ڈول ’’حجاربی‘‘ کے چرچے ، تخلیق کے پیچھے راز کیا ہے ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)دبلی پتلی، گوری رنگت اور اسمارٹ ملبوسات پہنے بچوں کی من پسند ‘باربی ڈول’ کی لمبے عبائے اور اسکارف کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر جب سے پھیلی ہیں،یہ گڑیا جیسے ایک اسٹار بن گئی ہے،برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میڈیکل سائنس پڑھنے والی 24 سالہ طالبہ حنیفہ نے منی حجاب فیشن کے لیے باربی کی ایسی تصاویر تخلیق کیں ،اخبار سے بات کرتے ہوئے حنیفہ کا کہنا تھامیں نے باربی کو اس سے قبل حجاب میں کبھی نہیں دیکھا، جس کے بعد مجھے ایسا کرنے کا خیال آیا، یہی وجہ ہے کہ میں نے ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا اور باربی کو اپنے بنائے ہوئے ملبوسات پہنائے، مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ایک گڑیا ایسے ہی لباس پہنے جو میں پہنتی ہوں۔حنیفہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا نام ‘حجاربی’ رکھا ہے جسے اب تک تقریباً 19 ہزار 4 سو لوگ فالو کر رہے ہیں،اکاؤنٹ پر حنیفہ نے باربی کی متعدد تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ حجاب پہنے ہوئے ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس عمل سے یہ غلط فہمی بھی دور کی جاسکتی ہے کہ مسلمان خواتین کو اپنے مذہب کے اظہار کے لیے حجاب پہننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…