منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

بارش نے ’گلابی پیر‘ سے رنگ چرا لیے

datetime 9  فروری‬‮  2016 |

برلن(نیوز ڈیسک)جرمنی کے مختلف شہروں میں ’روزیکا‘ طوفان نے کارنیوال منانے والوں کے منصوبوں کو خاک میںملادیا۔ متعددشہروں میں خراب موسم کے پیش نظر ’گلابی پیر‘’Rose Monday ‘کو نکالے جانے والے جلوس منسوخ کر دیے۔جرمنی میں کارنیوال کے سیکڑوں جلوسوں میں شامل لاکھوں لوگ رنگا رنگ لباس پہن کر، طرح طرح کے بہروپ بنا کر اور ایک دوسرے پر مٹھائیاں اور چاکلیٹ نچھاور کر کے خوشیاں مناتے ہیں۔ ان جلوسوں میں سیاستدانوں اور مشہور شخصیات کو اپنے کارٹونوں اور طنز ومزاح کا موضوع بنایا جاتا ہے اور فلوٹس نکالے جاتے ہیں۔گلابی پیر کے روز ڈسلڈورف، مائنز اور کولون میں نکالے جانے والے جلوس سب سے بڑے شمار کیے جاتے ہیں۔ ان میں شرکت کرنے کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں افراد ان شہروں کا رخ کرتے ہیں۔ڈسلڈورف میں اس سے قبل 1990ئ میں طوفان کی وجہ سے کارنیوال کے جلوس کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ تاہم 82 دن بعد سجے سجائے فلوٹس دوبارہ شہر کے مختلف علاقوں سے گزرے تھے۔ رواں برس ڈسلڈورف اور مائنز کے علاوہ ایسن، ڈیوسبرگ، اور مو نسٹر میں بھی جلوس منسوخ کردیے گئے



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…