مدھوبنی(نیوز ڈیسک)مدھو بنی کے لدنیا تھانہ حلقہ کے ناتھ پٹی میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے۔ ناتھ پٹی کے رہنے والے محمد ہاشم کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کے باہر واقع ہینڈ پمپ کے پانی سے دوپہر میں غسل کرنے کے بعد گھر کی دو خواتین سمیت چار افراد شام ہوتے ہوتے گنجے ہو گئے اور سر میں جلن محسوس کرنے لگے ہیں۔ محمد ہاشم نے بتایا کہ ہینڈپمپ سے نہانے کے بعد ان کی بیوی جیمن خاتون ، بیٹی افسانہ خاتون اور بیٹا حفظل کے ساتھ ان کے سر کے بال بھی غائب ہونے لگے۔ اس ناقابل یقین واقعہ کی خبر پھیلنے کے ساتھ ہی لوگوں کا ان کے گھر پر پہنچنا شروع ہوگیا۔ متاثرین کے مطابق ہفتہ کو چاروں نے دوپہر کے وقت گھر کے ہینڈ پمپ کے پانی سے غسل کیا تھا۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی سب کے بال آپس میں چپک گئے اور چھونے سے ہاتھوں میں آ گئے اور شام ہوتے ہوتے بال غائب ہو گئے۔ اس صورتحال میں گھر کی خواتین کو نہ تو گھر میں رہتے بن رہا ہے ، نہ ہی باہر نکلتے۔ ادھر لدنیا کے بی ڈی او ومل کمار اور پی ایچ سی کے ڈاکٹر نے بھی متاثرہ خاندان سے اس واقعہ کی بابت معلومات حاصل کی ہیں۔ ہینڈ پمپ کے پانی کو جانچ کیلئے بھیج دیا گیا ہے اور فی الحال احتیاطاً ہینڈ پمپ کو سیل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ جس ہینڈ پمپ کے پانی سے نہانے کے بعد گھر کے چار افراد گنجے ہو گئے ہیں ، اس ہینڈ پمپ کا استعمال کئی برسوں سے کیا جا رہا تھا۔ فی الحال یہ پورا معاملہ اس وقت تک ایک معمہ بنا رہے گا جب تک کہ پانی کی جانچ کی رپورٹ نہیں آ جاتی ہے تاہم متاثرہ خاندان کی ضروریات کے پیش نظر بی ڈی او نے ایک ہینڈپمپ لگانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
ہینڈ پمپ کے پانی سے نہانے کے بعد سب گنجے ہوگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا















































