اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

افریقا میں لوگ ایک سال میں اربوں ڈالر ہیئراسٹال پرخرچ کردیتے ہیں

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیروبی (نیوزڈیسک) انسانی شخصیت کی خوبصورتی اور دلکشی میں بال مرکزی کردار ادا کرتے ہیں اسی لیے تو لوگ اپنے بالوں کی حفاظت اوراسے جاذب نظر بنانے کے لیے پوری توجہ دیتے ہیں لیکن دنیا کے غریب براعظم افریقا کی خواتین اور مردوں نے ہیئر اسٹائل پر رقم خرچ کرنے میں تو سبھی کو پیچھے چھوڑدیا جوہر سال اربوں ڈالر اپنے اس شوق کی خاطر اڑا دیتے ہیں۔حالیہ جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افریقی ملک نائجیریا میں لوگ بالوں کے عجیب و غریب اور پرکشش اسٹائل بنانے کے لیے ہر سال 44 کروڑ ڈلر خرچ کر ڈالتے ہیں جبکہ اس سال صرف کنڈیشنرز اور دیگر اشیا کی خریداری میں 11 فیصد اضافہ ہوگیا۔ جنوبی افریقا میں 2013 سے 2014 کے مالی سال کے دوران بالوں پر رقم لگانے کے رجحان میں 7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ کینیا میں لوگوں نے اپنے بالوں کی حفاظت اورنئے اسٹائل بنانے پراس سال 10 کروڑ ڈالرخرچ کئے اسی طرح رواں سال سیلون کی سیل میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بالوں کے نت نئے اسٹائل اور ڈیزائن بنانے میں افریقی ممالک یوں تو پوری دنیا میں سبقت لیے ہوئے ہیں لیکن ان میں نائیجیریا نے سبھی کو پیچھے چھوڑ دیا جہاں مسلسل بالوں پرخرچ کرنے کا تناسب بڑھتا جا رہا ہے اور یہ رجحان صرف خواتین میں ہی نہیں بلکہ مردوں میں بھی نظرآرہا ہے۔ اس لیے افریقا کے بڑے بڑے اداکاروں کو بالوں سے متعلق اشتہاروں میں لیا جاتا ہے تاکہ عام لوگوں میں ان کی پراڈکٹس زیادہ سے زیادہ فروخت ہوں۔یورو مانیٹر کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے لوگوں کا شہروں میں بسنے کا رجحان بڑھ رہا ہے ویسے ویسے بالوں پر خرچ بھی بڑھ رہا ہے کیوں کہ جدید اوردلکش بالوں کے اسٹائل بنانے میں کئی پراڈکٹس کی ضرورت پڑتی ہے اس لیے ان اسٹائل کو بنانے کی قیمت بھی بڑھ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2014 میں الجزائر میں ہئر کیئر انڈسٹری کی گروتھ 8 فیصد بڑھ گئی جب کہ بالوں کے اسٹائل کا جنون تیونس میں بھی پہینچ گیا ہے اور ہیئرکیرانڈسٹری وہاں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…