بھارت میں ”لو کمانڈوز“ نے تہلکہ مچادیا

6  فروری‬‮  2016

نئی دلی (نیوزڈیسک)بھارت میں ”لو کمانڈوز“ نے تہلکہ مچادیا، سوشل میڈیا پر گرما گرم تبصرے، کسی نے شدید مخالفت کی اور کوئی اس اقدام پر خوش نظر آیا، تفصیلات کے مطابق بھارت میں پسند کی شادی کرنے والے افراد کے لیے رضاکاروں نے لَو کمانڈوز کے نام سے ایک گروپ بنایا ہے جو ان افراد کو ہر طرح کی مدد اور تحفظ فراہم کرتا ہے۔بھارت میں تشکیل پانے والے اس گروپ کا نام لَو کمانڈوز ہے جس میں رضا کار اور وکلا شامل ہیں جو نئے شادی شدہ جوڑوں کو ان کے خاندان کے غضب سے بچانے کے علاوہ انہیں قانونی تحفظ اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔لوکمانڈوزگروپ میں ابھی چند افراد شامل ہیں جب کہ ان کے کام کو دیکھتے ہوئے مزید افراد کے شامل ہونے کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔لوکمانڈوز گروپ کا مقصد عزت کے نام پر خصوصاً لڑکیوں کو قتل ہونے سے محفوظ رکھنا ہے اور وہ ملکی قوانین کے تحت نئے شادی شدہ جوڑوں کی حفاظت کرتے ہیں۔نئے شادی شدہ لڑکے اور لڑکیاں شادی کے بعد ٹیلی فون ہیلپ لائن یا ویب سائٹ کے ذریعے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد لوکمانڈوز انہیں ہرطرح کی مدد فراہم کرتے ہیں اور بھارت بھر میں انہیں محفوظ علاقوں میں رہائش دیتے ہیں۔لوکمانڈوز گروپ کا کہنا ہےکہ محبت کرنا اور پسند کی شادی کرنا کوئی جرم نہیں جبکہ اس گروپ کا مقصد پسند کی شادی کرنے والے افراد کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کرنا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…