اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

خبردار! سیلفی لینے کا سب سے بڑا نقصان سامنے آگیا ۔

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( نیوز ڈیسک) کوزہ اردو نیوز کیمطابق دانتوں کے ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہےکہ بہت زیادہ سیلفی لینا ، لوگوں میں نفسیاتی بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس بہت سے ایسے مریض آ رہے ہیں، جو سیلفی میں نظر آنے والے اپنے ”گھوڑے“ جیسے دانتوں کو ٹھیک کرانا چاہتے ہیں ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کے دانت حقیقی زندگی میں بالکل ٹھیک ہوتے ہیں ۔
ڈاکٹر ٹم براڈسٹاک، کلینیکل ڈائریکٹر لندن سمائیل کلینک ، کا کہنا ہے کہ سیلفی کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ یہ بہت قریب سے لی جاتی ہے ، اس لیے تصویر کو بگاڑ دیتی ہے۔ ٹم کا کہنا تھا کہ سیلفی میں دانت حقیقی زندگی کی نسبت زیادہ باہر کو نکلے ہوئے یعنی گھوڑے کی طرح کے دکھائی دیتے ہیں ۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ دانت تصویر کے درمیان میں ہوتے ہیں، اس لیے لوگ دانتوں کو ہی زیادہ بہتر بنانا چاہتے ہیں ۔ نزدیک سے لی گئی سیلفی کسی بھی خرابی کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کرتی ہے اور اچھے خاصے لوگوں کو گمراہ کرنے کا باعث بنتی ہیں۔
ڈاکٹر ٹم کا کہنا ہے کہ لوگ اُن کے پاس اپنی سیلفی بھیج کر اپنے سامنے کے دودانتوں کو ٹھیک کرنے کے لیے بارے میں مشورہ لیتے ہیں، تاہم جب ”مریض“ خود کلینک کا وزٹ کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اُن کے دانت بالکل ٹھیک اور قدرتی ہیں۔
ڈاکٹر ٹم نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے پانچ سالوں میں ایسے مریضوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جن کے دانت تو ٹھیک ہوتے ہیں مگر وہ سیلفی دیکھ کر اسے خراب سمجھتے ہیں۔
ڈاکٹر ٹم نے مشورہ دیا کہ بہترین سیلفی لینے کےلیے یا تو سیلفی سٹک استعمال کریں یا پھر بازو کو جتنا دور لے جاسکتے ہیں لےجائیں اور زوم کا استعمال سمجھداری سے کریں۔
ڈاکٹر ٹم کا کہنا ہے کہ وہ ہرہفتے دو سے تین مریضوں کو علاج کی بجائے تسلی دے کر واپس بھیجتے ہیں اور اس کے علاوہ ایسے مریضوں کو بہتر سیلفی لینے کے طریقے بھی بتاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…