جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کی رہائشی بچی کے کان میں چیونٹیوں نے بسیر اکرلیا

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات(نیوز ڈیسک)کیڑے مکوڑوں کو اپنا گھر بنانے کے لیے کسی حد کی ضرورت نہیں ہوتی اور خاص طور پر چیونٹیوں کے لیے کیونکہ وہ گھر کے کسی بھی کونے میں گھر بنا لیتی ہیں لیکن بھارت میں تو چیونٹیوں نے حد ہی کردی اور ایک بچی کے کان میں اپنا گھر بنا لیا جہاں وہ بلا روک ٹوک رہ رہی ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ بچی کو بھہ ان کے رہنے سے کوئی تکلیف نہیں۔بھارتی ریاست گجرات کے علاقے ڈیسا کی رہنے والی شیریا دارجی نامی بچی کے کانوں میں چیونٹیاں گزشتہ ایک سال سے مہمان بنی ہوئی ہیں اور جانے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں جب کہ کہا جا رہا ہے کہ اب جا کر چیونٹیوں نے وہاں سے واپسی کا سفر شروع کیا ہے اور روزانہ 10 چیونٹیاں باہر نکل رہی ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچی کے ایم آر آئی اور سٹی اسکین سمیت دیگر کئی نازک اسکین کرلیے ہیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کے کان، دماغ، گلے اور ناک میں ان چیونٹیوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی بچی کو ان چیونٹیوں سے کوئی تکلیف محسوس نہیں ہورہی جب کہ چیونٹیاں اسے کاٹتی بھی ہیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر بچی کا ایئر ڈرم بھی مکمل طور پر محفوظ ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق اب تک وہ بچی کے کان سے ایک ہزار چیونٹیوں کو نکال چکے ہیں لیکن وہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچی صحت مند ماحول میں رہ رہی ہے اس لیے ماحول کو بھی اس کا الزام نہیں دیا جا سکتا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہیوہ کوشش کر رہے ہیں کہ چیونٹیوں کو بے ہوش کر کے نکالا جائے لیکن وہ مسلسل پرورش پا رہی ہیں۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ شیریا کی طبیعت مسلسل خراب ہورہی ہے اور اس کی صحت سے وہ پریشان ہیں حالانکہ وہ ملک کے سب سے بہترین ڈاکٹر کے پاس علاج کے لیے ا?ئے تھے لیکن ڈاکٹرز کچھ نہیں کر پار رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…