سونے کی اینٹ تلاش کرنے والی لڑکی ہی اس کی مالک

5  فروری‬‮  2016

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جرمنی میں ایک جھیل سے آدھا کلو وزنی سونے کی اینٹ ڈھونڈنے والی لڑکی کو یہ سونا اپنے پاس رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔16 سالہ لڑکی نے یہ سونا گذشتہ برس اگست میں بویریا کے قریب جھیل ک±ونِگسی میں تیراکی کے دوران تقریباً دو میٹر کی گہرائی سے تلاش کیا تھا۔بازار میں اس سونے کی مالیت 16 ہزار یورو کے لگ بھگ ہے۔مذکورہ لڑکی نے سونے کی دریافت کے بعد اسے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے تھا جس کا اب کہا ہے کہ وہ اس کے مالک کو ڈھونڈنے میں ناکام رہی ہے۔حکام نے چھ ماہ تک تفتیش کے باوجود اصل مالک کی تلاش میں ناکامی کے بعد سونا دریافت کرنے والی لڑکی کو اس کا مالک قرار دے دیا ہے۔اب تک یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ سونے کی اینٹ جھیل میں کیسے پہنچی۔جرمنی کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سونے کی اینٹ پر موجود شناختی نمبر مسخ ہو چکا ہے تاہم سرکاری حکام اسے واپس بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔سونے کی اس اینٹ کی دریافت کے بعد آسٹریا کے ساتھ جرمنی کی جنوبی سرحد کے نزدیک واقع اس جھیل میں نازیوں کے کھوئے ہوئے سونے کی موجودگی افواہیں ایک بار پھر گرم ہوگئی ہیں۔تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سونے کا نازی زمانے سے کوئی تعلق نہیں ہے



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…