رواں سال دومرتبہ سورج گرہن اور دو مرتبہ چاند گرہن ہوگا ٗمحکمہ موسمیات

4  فروری‬‮  2016

کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال 2016ء کے دوران دومرتبہ سورج گرہن اور دو مرتبہ چاند گرہن ہوگا،پاکستان میں دونوں سورج گرہن نہیں دیکھے جا سکیں گے تاہم ایک جزوی چاندگرہن اور ایک مکمل چاند گرہن پاکستان میں نظر آئیگارپورٹ کے مطابق زمین پر سورج گرہن اس وقت نظرآتا ہے جب چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آ جائے اور سورج کا مکمل یا کچھ حصہ زمین پردکھائی دینا بند ہو جائے ٗاس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے جسے ہم سورج گرہن کہتے ہیں اسی طرح دوران گردش جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجائے اورزمین کا سایہ چاند پر پڑے اس صورت کو ہم چاند گرہن کہتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2016 کا پہلااورمکمل سورج گرہن نو مارچ کوہوگا،جس کا دورانیہ4گھنٹے اور19منٹ پر محیط ہوگا۔سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق صبح4 بجکر19 منٹ پر ہو گا،جزوی گرہن صبح5بجکر16منٹ پر شروع ہوگا،مکمل گرہن6بجکر58جبکہ8بجکر38منٹ پرختم ہوجائیگااس سورج گرہن کوآسٹریلیا،انڈونیشیا اور ملائیشیا کے کچھ علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔ 2016 کا پہلا مکمل چاندگرہن 23 مارچ کو نظر آئیگاجس کا دورانیہ4گھنٹے اور16منٹ پر محیط ہوگا ٗپاکستان میں جزوی طورپردیکھاجاسکے گا ٗآغازپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 14بج کر39 منٹ پر اور مکمل چاند گرہن4بجکر48منٹ پر ہوگا،چاند گرہن کا عمل پاکستانی وقت کے مطابق 18بج کر55منٹ پر ختم ہو جائے گا۔چاند گرہن ایشیاء،آسٹریلیا،اور مغربی امریکہ کے علاقوں میں نظر آئیگا۔ 2016 کا دوسرا سورج گرہن یکم ستمبر کو ہو گا،پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا ٗ اس کا دورانیہ4گھنٹے43منٹ پر محیط ہوگا۔سورج گرہن کاآغاز11بجکر13منٹ پر ٗ جزوی گرہن 12بجکر18منٹ پر ہوگا۔مکمل سورج گرہن14بجکر08منٹ جبکہ15بجکر56منٹ یہ عمل ختم ہوجائیگا۔افریقا،وسطی افریقا،اور مڈغاسکر میں دیکھا جا سکے گا۔2016 کا دوسرا چاند گرہن 16اور17 ستمبرکی درمیانی شب ہوگا،پاکستان میں نظر آئیگا ٗاس کا دورانیہ4گھنٹے پر محیط ہوگا۔چاند گرہن کا آغاز رات21بجکر55منٹ پرہوگا،مکمل چاند گرہن کا نظارا23بجکر55 منٹ پر کیا جا سکے ٗ اس عمل کا اختتام رات ایک بجکر54منٹ پرہوجائیگا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…