اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مردہ بچے کو ساری رات جھولا دیتی رہی

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )امریکی ریاست میرلن کے ایک پارک میں پیش آنے والے دلخراش واقعہ نے ہر سننے والے کو دکھی کردیا۔ پولیس کو صبح تقریباً 7 بجے اطلاع دی گئی کہ ولز میموریل پارک میں ایک خاتون مردہ بچے کو جھولا جھلا رہی ہے۔ ایک عینی شاہد خاتون نے پولیس کوبتایا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران ہوئی کہ خاتون بہت طویل وقت سے بچے کو جھولا جھلا رہی تھی جو کہ بالکل بے جان نظر آرہا تھا۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو 24 سالہ خاتون بدستور بچے کو جھولا دے رہی تھی اور فوری طور پر یہ معلوم ہوگیا کہ بچہ مردہ تھا۔چارلس کاﺅنٹی پولیس کی نمائندہ ڈائین رچرڈ سن کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بچے کی وفات کو کئی گھنٹے گزر چکے تھے اور غالباً خاتون رات یا گزشتہ شام سے مسلسل اسے جھولا جھلا رہی تھی۔ خاتون صدمے کی حالت میں تھی جس کی وجہ سے فوری طور پر اس سے مزید معلومات لینا ممکن نہ تھا۔ اسے طبی مدد کے لئے ہسپتال روانہ کردیا گیا جبکہ پولیس معاملے کی مزید تحقیات کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…