ہاتھوں سے معذور مصور نے حیرت انگیز تصاویر بنا ڈالیں

1  فروری‬‮  2016

وارسا(نیوز ڈیسک) پولینڈ کے 23 سالہ مصور مارئیس کزیرسکی کے بازوؤں پر ہاتھ موجود نہیں لیکن وہ حیرت انگیز طور پر حقیقی تصاویر اور پینٹنگز بناتے ہیں۔باہمت مصورنے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور7 برس کی عمرسے انہوں نے ڈرائینگ بنانا شروع کردی تھی اوراب تک وہ 700 سے زائد ڈرائنگزاورتصاویربناچکے ہیں.مارئیس کزیرسکی کی بنائی جانے والے یہ تصاویرحیرت انگیز طورپرحقیقی لگتی ہیں جنہیں 2013 میں ویانا میں عالمی مصوری کے مقابلے میں دوسرا انعام دیا گیا جب کہ وہ دنیا کے کئی ممالک میں اپنے فن پاروں کی نمائش بھی کرچکے ہیں جن میں آکسفورڈ، ویانا اورلندن وغیرہ شامل ہیں اور وہ پینٹنگ بنانے کے لیے روم، بارسلونا، پیرس، برلن اور پورے یورپ کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔مارئیس کو خدا داد صلاحیت حاصل ہے کہ وہ حقیقت سے قریب تر پورٹریٹس بناتے ہیں جن میں کردار گویا بولتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ موضوعاتی لحاظ سے بھی پورٹریٹس اور تصاویر بناتے ہیں۔وہ اپنے عزم وہمت سے دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ معذوری کوئی شے نہیں ہوتی بلکہ محرومی انسان کے اپنے دماغ میں ہوتی ہے۔ اسی طرح انسانی عزم و ہمت کی کوئی انتہا نہیں اورانسان مسلسل محنت سے آگے بڑھ سکتا ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…