اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اٹلی کے قصبے میں 28 سال بعد بچے کی پیدائش

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(نیوز ڈیسک) اٹلی کے شمال میں واقعے ایک چھوٹے سے قصبے اوستانا میں 28 سال بعد کسی بچے کی پیدائش پر جشن کا سا سماں ہے.برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے اٹلی کے اخبار ‘لا اسٹیمپا’ کے ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پابلو نامی بچہ گذشتہ ہفتے تورینو ہسپتال میں پیدا ہوا، جس کے بعد اس قصبے کی مجموعی آبادی 85 افراد ہوگئی ہے.رپورٹ کے مطابق اوستانا کے میئر کا کہنا تھا کہ اس چھوٹے سے قصبے میں ایک بچے کی پیدائش ایسی ہی ہے، جیسے ’کوئی خواب پورا ہوگیا ہو ‘ کیونکہ گذشتہ 100 برس کے دوران قصبے کی آبادی بہت کم ہو گئی تھی.واضح رہے کہ قصبے میں 1980 کے بعد سے یہ پہلے بچے کی پیدائش ہے.اوستانا کے میئر جیاکومو کے مطابق 1900ء4 میں قصبے میں 1 ہزار افراد رہائش پذیر تھے تاہم جنگ عظیم دوم کے بعد بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی آنا شروع ہوئی.جیاکمو نے بتایا، ‘بچوں کی پیدائش میں اصل کمی 1975ء4 سے شروع ہوئی اور 1976ء4 سے 1987ء4 کے دوران یہاں صرف 17 بچے ہوئے اور اب یہاں ‘پابلو’ کی پیدائش ہوئی ہے’.پابلو کے والدین سلویا اور جوز نے بھی 5 سال قبل یہاں سے منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم پھر قریبی پہاڑوں میں ایک ہوٹل کی دیکھ بھال کی پیشکش کے بعد انھوں نے اپنا ارادہ ترک کردیا.پابلو کی پیدائش پر اوستانا میں جشن منایا گیا اور قصبے کے داخلی دروازے پر سارس کا ایک ماڈل بھی نصب کیا گیا، جس کی چونچ پر ایک نیلے رنگ کابنڈل بھی لگایا گیا.واضح رہے کہ اٹلی کے چھوٹے قصبوں سے لوگ بالخصوص نوجوان بڑی تعداد میں ملازمت کی تلاش میں دیگر علاقوں میں منتقل ہورہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان قصبوں میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرکے یہاں کی آبادی کو بڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں.



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…