سڈنی (نیوز ڈیسک)ماہرین فلکیات نے اب تک کا سب سے بڑا شمسی نظام(Solar System) دریافت کرلیا ہے۔آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرین فلکیات کے مطابق حال ہی میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا یہ شمسی نظام ایک بڑے سیارے پر مشتمل ہے، جسے ستاروں کے گرد چکر لگانے کیلئے لاکھوں سال درکار ہوتے ہیں۔2MASS J2126-8140 نامی یہ شمسی نظام ایک ٹریلین کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے، جو کہ پلوٹو کے سورج کے گرد پاتھ کی نسبت اپنے سیارے کے گردچکر لگانے کیلئے 140گنازیادہ وقت لیتا ہے