اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

’’فلائی شپ‘‘ ہوائی جہازبن کر پروازکرنے والی انوکھی کشتی

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوز ڈیسک) جرمن انجینیئروں نے ایک انوکھی کشتی کا منصوبہ پیش کیا ہے جو بہ یک وقت کشتی، ہوائی جہاز اور ہوورکرافٹ کا ملاپ ہے۔’’فلائی شپ‘‘ کو مستقبل کے ٹرانسپورٹ کو نام دیا گیا ہے جو اس وقت ڈرائنگ بورڈ پر ہے لیکن عملی صورت پر یہ پانی کی سطح سے بلند رہتے ہوئے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ جرمن ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایجاد پانی پر نقل وحمل کو ایک نیا معنی دے گی اور اس سے بحری قزاقوں کو روکنا بھی ممکن ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے نام کی طرح اسے مسافروں کو پہنچانے، سمندری حدود کی نگرانی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مثلاً اس میں سامان بھر کر روایتی جہازوں کے مقابلے میں بہت تیزی سے ایک ملک سے دوسرے ملک تک بھیجا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کے بازوؤں کے نیچے ہوا کا ایک گدا بنے گا جس سے یہ ہوورکرافٹ کی طرح آگے بڑھے گا کیونکہ اسے سمندروں پر پرواز کے لیے بنایا جائے گا۔ 37 ملین ڈالر سے بننے والے فلائی شپ کے کیبن میں 1500 مربع فٹ جگہ ہوگی اور بازوؤں کا گھیر 40 میٹر رکھا جائے گا جو تکونی یا ڈیلٹا شکل کے ہوں گے۔ماہرین نے اس کی تفصیلات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام جیٹ (مسافر) طیارے فی گھنٹہ 3300 لیٹر پیٹرول ضائع ہیں جب کہ فلائی شپ کو صرف 270 لیٹر فی گھنٹہ پیٹرول درکار ہوگا جو ایک قابلِ ذکر پیش رفت ہے جب کہ اس میں 2 عدد جدید ٹربو پروپلشن انجن نصب ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس اڑنے والی کشتی کے ذریعے سفر کم خرچ اور محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…