اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کا بہترین اوربدترین ملک۔۔

datetime 28  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)دنیا کا بہترین اوربدترین ملک۔۔اقوام متحدہ نے فہرست جاری کردی،پاکستان نے اپنا مقام کھودیا،’ناروے بہترین ملک، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی‘ناروے مسلسل 12 سال سے اس فہرست میں پہلے مقام پر آ رہا ہے،اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی نے سنہ 2015 کے لیے انسانی ترقی کا عالمی اشاریہ جاری کر دیا ہے جس میں ناروے کو رہائش کے لیے دنیا کا بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔انسانی ترقیاتی اشاریہ دنیا کے 188 ممالک میں اوسطا عمر، تعلیم، آمدنی اور معیارِ زندگی کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے۔جمعرات کو اس انڈیکس کے اجرا کے موقع پر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ’انسانی ترقی کا اشاریہ اس بات پر زور دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے کہ کسی ملک کی ترقی کی آخری کسوٹی اس کے لوگ اور ان کی صلاحیتوں کو ہونا چاہیے، نہ کہ اسے صرف اقتصادی ترقی سے ناپا جائے۔ناروے مسلسل 12 سال سے اس فہرست میں پہلے مقام پر آ رہا ہے۔تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ناروے میں لوگوں کی اوسط عمر 81.6 سال ہے جبکہ وہاں کے عوام اوسطاً ساڑھے 17 سال تعلیم حاصل کرتے ہیں۔فہرست میں ناروے کے بعد بالترتیب آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک، ہالینڈ، جرمنی، آئرلینڈ، امریکہ، کینیڈا اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک کے نام شامل ہیں۔اقوامِ متحدہ کے مطابق پاکستان میں آٹھ کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد غربت کا شکار ہیں،برطانیہ کو 14 ویں مقام پر رکھا گیا ہے جبکہ دنیا کی دو بڑی معیشتیں چین اور بھارت اس فہرست میں بالترتیب 90 اور 130ویں نمبر پر ہیں۔بھارت کے علاوہ دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں سری لنکا کو 73 واں، بنگلہ دیش کو 142واں، نیپال کو 145 واں، پاکستان کو 147 واں اور افغانستان کو 171 واں مقام دیا گیا ہے۔اس سال پاکستان کے مقام میں مزید ایک درجے کی تنزلی آئی ہے تاہم یہاں ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس کی قدر میں 0.001 کا اضافہ ہو ہے اور اب یہ قدر 0.538 ہے جو بدترین معیار کے قریب ہے۔انڈیکس کے مطابق پاکستان میں 15 برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد میں بےروزگاری کی شرح 48 اعشاریہ چار فیصد کے قریب ہے جبکہ ملک میں آٹھ کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد یعنی ملک کی 45 فیصد سے زیادہ آبادی غربت کا شکار ہے۔سنہ 2015 کے انڈیکس میں سب سے آخری مقام پر افریقی ملک نائجر ہے جبکہ اس سے پہلے مرکزی افریقی جمہوریہ، اریٹیریا، چاڈ اور برونڈی کو رکھا گیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…