واشنگٹن: امریکا میں بنائی گئی ایک کھلونا کار نے 330 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے دوڑ کر ریکارڈ قائم کردیا ہے جو کھلونوں میں سب سے زیادہ تیز رفتار سے دوڑنے والی کار بن گئی ہے۔ امریکا میں انجینیئر اور شوقیہ افراد ہرسال تیز رفتار ماڈل کار بناکر ان کا مقابلہ کراتے ہیں، ان کاروں میں باقاعدہ چھوٹے انجن ہوتے ہیں اور ان میں ایندھن ڈال کر ریڈیو کے ذریعے انہیں کنٹرول کیا جاتا ہے۔ اس ویڈیو میں ایسی ہی ایک کار دوڑتی دکھائی دے رہی ہے جو ٹریک پر دوڑتے ہوئے اپنی رفتار تیز بڑھا کر 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ جاتی ہے۔ لیکن اکثر کاریں بہت تیزی سے دوڑنے کے بعد ناکارہ ہوجاتی ہیں۔ ہرسال امریکا میں اسپیڈ ماڈل کار کے مقابلے ہوتے ہیں جہاں مختلف لوگ اپنی چھوٹی کاریں پیش کرتے ہیں اور ان کے درمیان دلچسپ مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جب کہ کئی شہروں میں ان گاڑیوں کے دوڑنے کے لیے خصوصی ٹریک بھی بنائے گئے ہیں۔