افغانستان کے بعد افیون پیداکرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ،اقوام متحدہ کا حیرت انگیز انکشاف

27  جنوری‬‮  2016

نیو یارک(نیوزڈیسک) دنیا میں افغانستان کے بعد سب سے زیادہ افیون کی پیداوار میانمار میں ہو رہی ہے، 2015 میں میانمار میں 647 ٹن افیون کاشت کی گئی جو کہ افغانستان کے بعد سب سے زیادہ ہے۔اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم سے متعلق دفتر یو این او ڈی سی کے 2014 کے مقابلے میں 2015 کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رواں برس کاشت میں اضافہ ہوا ہے، افیون کی کاشت کے لیے 2015 میں 55 ہزار ایکڑ (212 اسکوائر کلومیٹر) زمین استعمال کی گئی۔یو این او ڈی سی کے سربراہ برائے جنوبی ایشا جریمی ڈگلس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس وقت بھی بڑے پیمانے پر کاشت کا سلسلہ جاری ہے، اگر بے دخل کیے گئے کاشت کاروں کو متبادل فراہم نہیں کیا گیا تو وہ دوبارہ اس کی کاشت کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ میانمار صرف افیون کی پیدوار ہی نہیں کرتا بلکہ یہاں سے ہیروین بھی بڑے پیمانے پر برآمد ہو رہی ہے۔میانمار کی اس غیر قانونی انڈسٹری سے اربوں ڈالر کمائے جاتے ہیں، جس کی بنیادی وجہ غربت اور تنازعات کے ساتھ ساتھ دنیا کی آبادی کے سب سے بڑے ملک چین میں اس کی طلب بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…