نان جنگ(نیوز ڈیسک)چین میں کئی برسوں کے بعد سردی کی شدید ترین لہر کی وجہ سے40 روزہ موسم بہار کی پرلطف سفری پرواز کی پہلے روز لاکھوں عوام کے اتوار کو گھر جانے کے موقع پر بعض چینیوں کے سفری پروگرام درہم برہم ہو گئے۔طلبا،غیر ملکی مزدور اور دیگر مسافر نئے قمری سال یا موسم بہار کا جشن منانے کے لئے اپنے گھروں کو جانے کے لئے ٹرینوں ،بسوں اورتیاروں میں سوار ہوئے۔ان کے ٹرپ کئی دہائیوں کی شدید ترین سردی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ، شدید سردی کی وجہ سے مشرقی اور جنوبی صوبوں میں برفانی طوفان اور برف باری ہوئی ہے۔مشرقی شہر نان جنگ کے ریلوے حکام نے بتایا کہ اتوار کو کم سے کم 38ٹرینیں موخر کر دی گئیں۔ہانگ ڑو ایئرپورٹ پر اتوار کو چیک اپ کے لئے کئی افراد لائنوں میں کھڑے ہوگئے۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ شدید برفباری کی وجہ سے کئی پروازیں موخر کر کی جا سکتی ہیں۔