لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں تین کروڑ تیس لاکھ پاونڈ مالیت کا لاٹری ٹکٹ پتلون کی جیب میں دھل گیا۔ انعامی رقم جیتنے والی ووسٹر کی خاتون کے پاس موجود ٹکٹ کا بار کوڈ اور تاریخ مٹ گئی۔برطانیہ کے علاقے وورسٹر میں ایک خاتون نے نیشنل لاٹری کی تین کروڑ تیس لاکھ پاونڈ انعامی رقم جیتنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن ا±ن کا کہنا ہے کہ انعامی ٹکٹ پتلون کی جیب میں دھل گیا ہے۔وہ ٹکٹ لے کر مقامی نیوز ایجنٹ کے پاس گئیں تو اس پر موجود نمبر تو انعامی ٹکٹ سے مطابقت رکھتے تھے لیکن تاریخ اور بار کوڈ پڑھنا ممکن نہ تھا۔برطانیہ میں نیشنل لاٹری کرانے والے ادارے نے اِس سے پہلے تصدیق کی تھی جیک پاٹ جیتنے والا ٹکٹ ووسٹر سے ہی خریدا گیا تھا۔کمپنی نے خاتون سے کہا ہے وہ ا±ن سے رابطہ کرے اور 30 دن میں انھیں وہ ٹکٹ فراہم کرے۔جیک پاٹ کی مجموعی انعامی رقم چھ کروڑ 60 لاکھ برطانوی پاونڈ تھی لیکن انعامی نمبروں کے دو ایک جیسے ٹکٹ خریدے جانے کی وجہ سے یہ رقم دو فاتحین میں برابر تقسیم کی جانی ہے۔نصف انعامی رقم اسکاٹ لینڈ کے ایک جوڑے نے نو جنوری کو ہی وصول کر لیا تھا۔