جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

شخصیت کے راز جو ملبوسات کے رنگ کریں فاش

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویسے تو کسی شخص کے بارے میں اسے دیکھ کر جاننا آسان کام نہیں بلکہ اکثر افراد تو کئی ملاقاتوں کے بعد بھی اپنے ساتھیوں کی شخصیت یا ان کی خوبیوں کو جاننے میں ناکام رہتے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک بہت عام چیز سے لوگوں کی شخصیت کے راز جانے جاسکتے ہیں؟ جی ہاں وہ ہے ان کے ملبوسات کا رنگ جو بہت کچھ بتاتے ہیں۔ یہاں کچھ ایسی ہی دلچسپ معلومات دی جارہی ہے جن کی تصدیق سائنس بھی کرتی ہے۔
نیلا رنگ
نیوی بلیو رنگ کسی ملازمت کے انٹرویو کے لیے زیب تن کیے جانے والا بہترین رنگ مانا جاتا ہے۔ دو ہزار سے زائد ہائرنگ منیجرز سے ہونے والے سروے کے مطابق نیلے رنگ کے لباس پہن کر انٹرویو دینے والے افراد کو ٹیم پلیئر تصور کیا جاتا ہے۔ یہ رنگ سکون، وفاداری، اعتماد اور کنٹرول کی علامت ہے۔
سرخ رنگ
مختلف سائنسی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرخ رنگ رومان کی علامت ہے۔ ایک تحقیق کے دوران جب مرد شرکائ کو مختلف رنگوں کے ملبوسات پہنی ہوئی خواتین کی تصاویر دکھا کر رائے لی گئی تو انہوں نے سرخ لباس زیب تن کرنے والی خواتین کو زیادہ پسند کیا۔
گرے (خاکستری) رنگ
سائنس کا ماننا ہے کہ گرے رنگ قدامت پسندی کی بجائے اعتدال پسندی اور وقار کا احساس دلاتا ہے۔ یعنی اس رنگ کے ملبوسات پسند کرنے والے افراد کسی بھی ماحول میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور انہیں کہیں بھی مشکل کا سامنا نہیں ہوتا۔
جامنی رنگ
چونکہ قدرتی ماحول میں یہ رنگ بہت کم ہی نظر آتا ہے اس لیے جامنی رنگ مصنوعی لگتا ہے۔ تاریخی طور پر یہ رنگ طاقت کی نشانی سمجھا جاتا تھا جبکہ ایک سائنسی تحقیق کے مطابق جامنی رنگ کسی فرد کے عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے اور کسی کو قائل کرنے کے لیے اس رنگ کے لباس کا استعمال بیک فائر بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
سیاہ رنگ
سر سے پاوں تک سیاہ رنگ کا لباس طاقت اور اختیار کا اشارہ دیتا ہے، اس کو پہننے والے باوقار لگتے ہیں، جبکہ دفاتر میں یہ باس کا پسندیدہ رنگ ہوتا ہے۔ تاہم کچھ افراد کے اندر یہ سوگ اور اداسی کے اظہار کی علامت بھی ہوسکتا ہے اور یہ جارحیت پسندی کی نشانی بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سیاہ رنگ کے لباس پہننے والی ٹیمیں زیادہ فاولز کرتی ہیں۔
سبز رنگ
اس رنگ کے لباس پسند کرنے والے تخلیقی سوچ کے حامل ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق یہ رنگ تخلیقی سوچ کو جلائ دیتا ہے اور وہ زیادہ اچھے کام کرپاتے ہیں۔ کسی کو متاثر کرنے کے لیے بھی یہ رنگ بہترین ثابت ہوتا ہے۔
سفید رنگ
سفید رنگ پسند کرنے والے صاف ستھری شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور انہیں منظم اور نظم و ضبط کے ساتھ زندگی گزارنا پسند ہوتی ہے۔ اس رنگ کو پسند کرنے والے لوگوں میں آسانی سے گھل مل جاتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…