اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ظالم عورت نے فیس بک دوست کیلئے خاوند اور بچہ مار ڈالا

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارت میں عورت نے فیس بک دوست کو پانے کے لئے شوہر اور 4 سالہ بچہ قتل کردیا.بھارت میں جہاں ایک جانب ہندو انتہا پسندی بڑھ ہی رہی ہے وہیں محبت کے نام پراپنوں کو ہی موت کے گھاٹ اتارنے کا چلن بھی عام ہورہا ہے ، ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہوا ہے جہاں ایک عورت نے دوست کی محبت میں اندھی ہوکر ناصرف اپنے شوہر کو قتل کیا بلکہ 4 سالہ بچے کا گلہ گھونٹ کر مار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع گورکھ پورکے قصبے شاہ پورمیں ارچنا اور اوم پرکاش کی شادی 2009 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بچہ بھی تھا۔ ایک سال قبل ارچنا کی فیروز آباد کے رہنے والے اجے یادیو سے فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی اور کچھ عرصے بعد اجے کا ارچنا کے گھر آناجانا شروع ہوگیا۔ دونوں کے درمیان اس قربت کا ارچنا کے شوہر کو علم نہیں تھا۔محبت کو پانے کے لئے اندھی ہوئی ارچنا اوراجے نے گھرسے بھاگنے کا منصوبہ بنایا اور20 جنوری کو دونوں نے مل کر ناصرف اوم پرکاش کو ہتھوڑوں کے وارکرکے ہلاک کیا بلکہ ارچنا نے اپنے 4 سالہ معصوم بچے کی بھی جان لے لی۔ شوہراور بیٹے کو قتل کرنے کے بعد دونوں بھاگ نکلے لیکن پولیس نے انہیں پکڑ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کا گلا گھونٹا گیا جب کہ اوم پرکاش کے سرپرہتھوڑے سے واربھی کئے گئے ہیں۔ارچنا کے دوست اجے یادیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتراف جرم کرلیا ، اس کا کہنا ہے کہ شادی کی تجویزارچنا نے دی تھی اور دونوں کو اپنے راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بھی اسی کا تھا ، اس نے تو ارچنا کی مدد کی تھی۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…