ڈیووس (نیوز ڈیسک) ورلڈ اکانومک فورم کے موقع پر ایک ایسی شخصیت بھی ڈیووس میں موجود ہیں جو نہ بزنس مین ہے اور نہ ہی کوئی عالمی رہنما بلکہ وہ مشہور شخصیات کی تصاویر بنانے والا فوٹو گرافر کیون ایبوش ہیں۔ایبوش معروف بزنس مین اور فلمی ستاروں کی تصاویر بناتے ہیں اور ایک تصویر کے لیے ڈیڑھ لاکھ سے پانچ لاکھ ڈالر تک فیس لیتے ہیں۔ ایبوش اس وقت شہرت کی بلندیوں پر پہنچا جب انہوں نے اداکار جونی ڈپ کی تصویر بنائی۔ایبوش کی تصویروں کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ ان کی بنائی ہوئی ایک ا?لو کی تصویر ایک ملین یورو میں فروخت ہوئی۔ ایبوش کے مطابق انہوں نے نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کی تصویر بھی بنائی ہے