اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کا معمرترین مرد 112 سال کی عمرمیں چل بسا

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوز ڈیسک)دنیا کا طویل العمرجاپانی شخص دل کا دورہ پڑنے سے 112 سال کی عمر میں چل بسا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی جاپان کے ایک اسپتال میں دنیا کے طویل العمر شخص یاسوتارو کوڈی 112 سال کی عمر میں انتقال کرگئے جب کہ حال ہی میں ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا اوراس حوالے سے انہیں ایک سرٹیفکٹ بھی جاری کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے یاسوتارو کوڈی کا کہنا تھا کہ طویل زندگی پانا ہو تو زیادہ کام کرنے کے بجائے زندگی کو مزے سے گزارنا چاہیئے۔یاسوتارو کوڈی جاپان کے شمال مغربی علاقے فوکی میں 13 مارچ 1903 کو پیدا ہوئے اور پیشے کے اعتبارسے درزی تھے۔دنیا بھر میں اس وقت 54 افراد ایسے ہیں جو 110 سال سے زائد عمر تک پہنچ چکے ہیں لیکن حیران کن طورپران 54 میں سے جاپان کے یاسوتاروکوڈی واحد مرد تھے اور فہرست میں بقیہ 53 خواتین ہیں۔ اس طرح یاسوتاروکوڈی کے انتقال کے بعد اس فہرست میں اب کوئی مرد شامل نہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں امریکا کی خاتون سوسانا مشت جونز اس وقت دنیا کی معمرترین خاتون ہیں جن کی عمر116 سال ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…