اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کیریئر کے آغاز میں میچ فکسنگ کیلئے رابطے کئے گئے ،جوکو وچ

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک)سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں میچ فکسنگ کیلئے رابطے کئے گئے تھے۔نوواک جوکووِچ نے میچ فکسنگ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے کیریئر کے آغاز میں2007میں ا ن سے میچ فکسنگ کیلئے بلا واسطہ رابطے کئے تھے اور انہیں 2لاکھ امریکی ڈالرکی پیشکش بھی کی گئی تھی جو ان کے لئے نہایت نا خوشگوار واقعہ تھا۔اٹھائیس سالہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووِچ نے آسٹریلین اوپن 2016کی اپنی پہلی کانفرنس میں چاکلیٹس بھی تقسیم کیں۔دفاعی چیمپیئن نوواک اس رسم کو اپنی لئے خوش قسمتی کا باعث تصور کرتے ہیں اور اس پر گزشتہ کئی سالوں سے عمل پیرا ہیں۔نوواک کا کہنا ہے کہ وہ سال کے پہلے سیزن کی پہلی پریس کانفرنس میں اور آخری کانفرنس میں چاکلیٹ تقسیم کرتے ہیں جو ان کے لئے پورے سال خوش بختی کا سبب بنتی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں ٹینس میں میچ فکسنگ کے الزامات عائد کئے جنہیں ٹینس کی عالمی تنظیم نے مسترد کر دیا ہے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…