برلن(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 379 فٹ اونچا درخت دریافت ہوا ہے جسے دنیا کا سب سے طویل ترین درخت قرار دیا گیا ہے۔جرمنی کی ہمبولٹ اسٹیٹ یونیورسٹی سے منسلک دو ماہرین کرس ایٹکنس اور مائیکل ٹیلر نےامریکی ریاست کیلی فورنیا کے” ریڈ ووڈ نیشنل پارک“ میں دنیا کی معلوم تاریخ کا سب سے اونچا درخت دریافت کیا ہے جسے انہوں نے ہائپیرین کا نام دیا ہے۔ کم و بیش 600 سال پرانے اس درخت کی لمبائی 379.1 فٹ ہے اور یہ اب بھی بڑھ رہا ہے۔ہائپیرین کی لمبائی کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اگر امریکا کے مشہور زمانہ مجسمہ آزادی کی بنیادوں کو نظر انداز کردیا جائے تو یہ درخت سے اسے بھی بلند اور امریکا کی مشہور زمانہ امپائر اسٹیٹ بلڈںگ سے کم و بیش دوگنا طویل القامت ہے۔