کیلی فورنیا(نیوزڈیسک)امریکا میں دنیا کی سب سے بڑی لاٹری کیلی فورنیا کے شہری کے نام نکل آئی۔ مقبول پاور بال لاٹری کی انعامی رقم ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔ کیلی فورنیا میں لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ انہیں پاور بال لاٹری کا ایک خوش قسمت ترین فاتح مل گیا ہے۔ کامیاب ہونے والے نمبروں کی یہ ٹکٹ لاس اینجلس کے قریب فروخت کی گئی جبکہ دیگر ریاستوں سے ا?نے والے تائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ امریکہ میں پاور بال لاٹری کے ٹکٹ خریدنے والوں کی طویل قطاریں دیکھی جاتی رہی ہیں۔ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم پر مبنی یہ پاور بال لاٹری دنیا میں کسی بھی لاٹری میں ایک شخص کو ملنے والی سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔ یہ لاٹری امریکہ کی 50 ریاستوں اور تین زیرِ انتظامی علاقوں کی 44 ریاستوں میں کھیلی جاتی ہے۔ جیتنے والے شخص کو پوری رقم کی عدائیگی 29 سالوں میں کی جائے گی۔