اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کے گاوں میں شطرنج کے کھیل نے شراب کی لت سے چھٹکارا دلا دیا

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماروتی چل(نیوز ڈیسک) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے ایک گاو¿ں میں پہلے کبھی بڑی تعداد میں شراب نوشی کا راج تھا اور اب وہاں لوگوں فارغ اوقات میں شطرنج کھیلنا پسند کرتے ہیں یا شطرنج کی بساط پرنئی چالوں کے بارے میں بات کرتے ہیں یہاں تک کہ وہ سوتے وقت بھی شطرنج کی بات ہی کرتے ہیں۔1960 سے 1970 کی دہائی سے یہ گاو¿ں شراب نوشی کے حوالے سے مشہور ہوا اور کچھ سال قبل تک بھی یہاں کی اکثریت سستی اور کچی شراب کی عادی تھی۔ شراب نوشی کے عام ہونے سے یہاں کی سماجی اور معاشرتی زندگی بری طرح متاثر ہوگئی، یہاں گھریلو زندگی برباد ہوکر رہ گئی جس کے بعد لوگوں نے پولیس اور دیگر مجاز اداروں سے رابطہ کرکے درخواست کی کہ وہ شراب خانے بند کراکر تمام شراب کو قبضے میں لے۔ابتدا میں دسویں جماعت کے طالب علم نے اس گاو¿ں میں شطرنج متعارف کرایا کیونکہ وہ امریکی شاطر بابی فشر سے متاثر تھا جس نے 16 برس کی عمر میں گرانڈ ماسٹر کا اعزاز جیتا تھا، اس نوجوان نے پہلے خود اس کھیل کو سیکھا اور اس کے بعد دوسروں کو مفت میں شطرنج سکھایا جس کے بعد گاو¿ں کا ہرفرد اس کے پاس شطرنج کھیلنے کے لیے آگیا اور یوں یہ اس گاو¿ں کا من پسند کھیل بن گیا۔ 40 سال میں اس گاو¿ں کے 600 افراد شطرنج کے بہترین کھلاڑی بن چکے ہیں اور شراب نوشی سے دور ہیں کیونکہ وہ شطرنج کو ہی سب سے بڑا نشہ سمجھتے ہیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…