ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک)ہا نگ کانگ کے کنونشن اینڈ ایگزی بیشن سینٹر میں ایشیا کے سب سے بڑے ٹوائے اینڈ گیم فیئر کا آغاز کردیا گیا ہے، جہاں جدید ترین ٹیکنا لو جی سے لیس کھلو نے بڑوں اور بچوں کی تو جہ کا مر کز بن گئے۔42ویں سالانہ ٹوائے اینڈ گیم فیئر میں دنیابھر سے 41ممالک کے کم و بیش2ہزار30کھلونا ساز کمپنیاں اپنے مصنوعا ت کے ساتھ شریک ہوئی ہیں ، فیئر میں اس سال اسمارٹ فونز سے چلنے والے اور انسانوں کی طرح حر کت کر نے والے کھلونے خاص طور پر مر کز نگا ہ ہیں۔11جنوری سے شروع ہونیوالا یہ ٹوائے اینڈ گیم فیئر14جنوری تک جاری رہیگا جس میں کینڈی ٹوائز سے لیکر برانڈڈٹوائز، ایجوکیشنل ٹوائز اینڈ گیمز، الیکٹرونک اور ریموٹ کنٹرول کھلونے، نرم و ملائم کھلونے، اسمارٹ ٹیکنالوجی کے حامل کھلونوں سمیت وڈیو گیمز بھی نمائش کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔