منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

امریکا میں سرپردانتوں والے عجیب شیر پایا گیا

datetime 12  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) شیر یوں تو اپنی طاقت اور پھرتی کی وجہ سے مشہور ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کے تیز اور نوکیلئے دانت اپنے شکار کو دبوچ کر لمحوں میں چھیڑ پھاڑ دیتے ہیں لیکن اگر یہ دانت سر بھی نکل آئیں تو کیسے لگیں گے ایسا ہی ایک شیر امریکا کے جنگل میں بھی پایا گیا جس کے منہ میں دانتوں کے ساتھ ساتھ اس کے سر پر بھی دانت نکل آئے جو دیکھنے والے کو خوف زدہ کردیتے لیکن ایک شکاری نے اس کی جان لے لی۔امریکی ریاست اداہو کے جنگل میں محکمہ جنگلات نے ایک ایسے شیر کو دیکھا جس کے سر پر بھی دانت نکلے ہوئے تھے جس پر اس شیر کو پکڑنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ہاتھ نہیں آیا اس دوران ایک شکاری نے اپنے کتے کو بچانے کے لیے شیر پر گولی چلا دی جو جان لیوا ثابت ہوئی اور یوں اس عجیب و غریب شکل رکھنے والے شیر کا قصہ تمام ہوگیا۔ماہرین کی جانب سے جب شیر کے جسم کا معائنہ کیا گیا تو اس کے سر پر دو دانتوں نے سبھی کو حیران کردیا جب کہ ڈیپارٹمنٹ آف فش اینڈ گیم کا کہنا ہے کہ یہ دانت اس شیرکی پیدائش کےوقت جڑواں شیر کی وجہ سے نکلے ہوں گے جب دوسرا شیر نامکمل رہ گیا ہوگا یا پھر یہ ایک قسم کا ٹیومر بھی ہوسکتا ہے جس سے ایسی کوئی چیز بن جاتی ہے۔ ماہر حیاتیات کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سےقبل ایسا کبھی نہیں دیکھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…