اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

چوری کا ہار نکلوانے کے لئے بھارتی پولیس کا انوکھا حربہ، ملزم کو 48 کیلے کھلادیئے

datetime 10  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک چور نے سونے کا ہار چوری کرنے کے بعد اسے نگل لیا جسے اگلوانے کے لئے پولیس نے بھی اسے چار درجن کیلے کھلادیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے ایک بازار میں پیش آیا جہاں ایک شخص خاتون سے سونے کا ہار چھین کرفرار ہورہا تھا کہ خاتون کے شورمچانے پر راہ گیر اس کے پیچھے لگ گئے اور اسے کچھ فاصلے پردھر لیا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا ، تاہم اس وقت تک چور خود کو بچانے کے لیئے 25 گرام سونے کی چین کو نگل چکا تھا۔پولیس نے ملزم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا ایکسرے کرایا گیا تو اس کے معدے میں سونے کے ہار کی موجودگی تصدیق ہوگئی۔ ایکسرے رپورٹ کے بعد پولیس کی جانب سے ملزم کو 48 کیلے کھلائے گئے جس کے بعد اسے چار پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں بیت الخلا لے جایا گیا جہاں سونے کا ہار فضلے کے ساتھ باہر آگیا اس موقع پر سزا کے طور پر ہار کو ملزم ہی سے صاف بھی کرایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے ابھی تک ہار چوری کی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ہے جب کہ ملزم کا پہلے سے کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں تاہم اس کے خلاف مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ چوری کا ہار نگلنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل گزشتہ سال ممبئی ہی میں ایک چور خاتون سے چھینا گیا ہار نگل گیا تھا جسے نکلوانے کے لیئے پولیس کو اسے 5 درجن کیلے کھلانے پڑے تھے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…