پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

اوباماکے پسندیدہ جانورکواغواءکرنے کی کوشش ناکام

datetime 9  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) حکام کے مطابق ریاست نارتھ ڈیکوٹا کا سکارٹ نامی ایک شہری صدر اوباما کے کتوں ’بو‘ یا ’سنی‘ میں سے کسی ایک کو اغوا کرنے کی منصوبہ سازی کر رہا تھا۔ واشگٹن کی پولیس کو سکارٹ کی گاڑی سے ہتھیار ملے ہیں جن میں دو بندوقوں کے علاوہ ایک خنجر بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق سکارٹ نے گرفتاری کے بعد بہت عجیب دعوے کیے ہیں جن میں امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے ارادے کا بیان بھی شامل ہے۔ عدالتی دستاویز کے مطابق اس شخص نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ سابق صدر کینیڈی اور آنجہانی اداکارہ مارلن مینرو کا بیٹا ہے۔ حکام کا اگرچہ کہنا ہے کہ سکارٹ امریکی صدر کے کتے کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن اس پر اس جرم کے بجائے ہتھیار رکھنے کے قوانین کی خلاف ورزی کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔واضح رہے صدر اوباما کے خاندان نے بو کو سنہ 2009 میں لیا تھا اور سنی سنہ 2013 میں امریکی صدر کی رہائش گاہ وائٹ ہاوس کا مکین بنا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…