اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سیلفی لینے کے دوران جان سے جانےوالوں کی تعداد 31 ہوگئی

datetime 9  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا کے دیوانوں کا سیلفی ایڈونچر عروج پر پہنچ چکا ہے، دنیا بھرمیں سیلفی لینے کے دوران زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 31 ہوگئی۔ کوئی پہاڑوں پر چڑھا، کوئی آتش فشاں کے دہانے پر نظر آیا، کسی نے خونخوار جانوروں کو دوست جانا تو کسی نے تیزرفتار ٹرین کے سامنے کھڑے ہوکرسیلفی لینے کو تفریح سے بھرپورایڈونچر سمجھااور انوکھی تصویرکے شوق میں جان کی بازی لگادی۔سیلفی کے جنون میں مبتلا دنیا بھر میں درجنوں افراد اب تک سوشل میڈیا پر پروان چڑھنے والی اس مہم جوئی کے ہاتھوں اپنی جان گنوا چکے ہیں، برطانوی جریدے ٹیلی گراف کے مطابق سال 2015 میں سیلفی لینے کے دوران جان سے جانے والوں کی تعداد شارک کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں سے زیادہ رہی۔اعدادو شمار کے مطابق سال 2014 میں گیارہ افراد نے اس شوق کے ہاتھوں اپنی قیمتی جان گنوائی جبکہ گذشتہ برس انیس افراد سیلفی کے شوق میں ملک عدم روانہ ہوگئے، رواں برس فلپائن کی انیس سالہ طالبہ سیلفی لینے کے دوران بیس منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔پاکستان سمیت امریکا، روس، اسپین، پرتگال، فلپائن، انڈونیشیا، جنوبی افریقا اور بھارت میں سیلفی لیتے ہوئے اموات کے واقعات رونما ہوچکے ہیں



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…