جکارتہ(نیوز ڈیسک)ایک مکھی انڈونیشیا کی فضائی کمپنی کیلئے درد سر بن گئی، طیارے میں ہوا کی رفتار ناپنے والے آلے میں گھس گئی،پرواز چار گھنٹے لیٹ کرنی پڑی۔انڈونیشیا کی فضائی کمپنی کی یہ پرواز جزیرہ سماٹرا سے جکارتہ جا رہی تھی کہ پرواز سے قبل معمول کی چیکنگ کے دوران پائلٹ کو الیکٹرونک انجن کنٹرول میں گڑبڑ کا احساس ہوا۔ وجہ جاننے کیلئے طیارے کا جائزہ لیا گیا۔دو گھنٹے کی محنت کے بعد یہ پتا لگایا گیا کہ ایک مکھی ہوا کی رفتار ناپنے والے آلے میں گھس گئی ہے،یوں پرواز صرف ایک مکھی کے باعث چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں