سان ڈیاگو(نیوز ڈیسک)یوں تو جڑواں بچوں کی پیدائش کوئی انوکھی بات نہیں لیکن امریکی اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش ان دنوں انٹرنیٹ پردلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔امریکی شہر سان ڈیاگو کے ایک اسپتال میں پیدا ہونے والے جڑواں بھائی بہن کی نہ صرف تاریخ پیدائش،وقت اور دن الگ ہیں بلکہ سال بھی مختلف ہے۔ماری بیل نامی خاتون کے یہاں جنم لینے والے یہ بھائی بہن یوں تو محض ایک منٹ کے فرق سے پیداہوئے ہیں لیکن جیلن نامی ننھی پری نے سال 2015کے آخری منٹ جبکہ لوئس نامی ننھے میاں نے سال 2016کے پہلے منٹ میں آنکھ کھولی۔جوڑے کی خواہش تھی کہ نئے سال کا پہلا بچہ انہیں کا ہو لیکن خوش قسمتی سے نا صرف گزرے سال کا آخری بلکہ سال نو کا پہلا بچہ بھی انہیں کا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں