پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

فرانس کی بیکری نے اپنی اشیا کی فروخت بڑھانے کیلئے پیسٹری میں ہیرے چھپادیئے

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوز ڈیسک) کاروبار کو بڑھانے کے لیے نت نئے طریقے اختیار کیے جاتے ہیں اور اس کے لیے مارکیٹنگ کے مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں اسی طرح فرانس کی بیکری نے بھی اپنی اشیا کی فروخت بڑھانے کے لیے پیسٹریوں میں دو ہیرے چھپادیئے جس سے دکان پر لوگوں کا غیر معمولی رش بڑھ گیا۔پیرس میں واقع بیکری کے مالک نے اعلان کیا کہ ان کی دکان پر 800 پیسٹریاں موجود ہیں جن میں سے کسی دو میں ہیرے موجود ہیں۔ بیکری کی جانب سے اس تعارفی سیل کے دوران لوگ دیوانہ وار ان کی پیسٹریوں پر جھپٹ پڑے۔ بیکری کی جانب سے پیسٹریوں میں اعشاریہ 20 قیراط کا ایک سفید اور ایک نیلا ہیرا ڈالا گیا تھا جن میں سے ایک کی قیمت 600 یورو ( پاکستانی 67 ہزار روپے) ہے اور اسے جیتنے والے کو بعد میں مقامی جوہری کا سرٹیفیکٹ پیش کیا گیا جو ظاہر کرتا ہے کہ یہ ہیرے اصلی ہیں۔ہیرے کو غلطی سے نگلنے سے بچانے کے لیے بیکری مالکان نے ان کے نمائندے بڑے اور جعلی ہیرے پیسٹری میں چھپائے تھے جنہیں دکھا کر وہ بیکری سے اصلی ہیرا لے سکتے ہیں۔اس سے قبل اسپین کی ایک بیکری نے اپنی ڈبل روٹی پرسونے کے ایسے ذرات چھڑکے تھے جنہیں کھایا جاسکتا تھا لیکن اس کی قیمت پاکستانی 15 ہزار روپے تھی۔ اس کے علاوہ ایک امریکی ریستوران میں 13 کلو رول ایک ہی باری میں کھانے والے کو زندگی بھر کے لیے ہوٹل سے مفت کھانا فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی تھی جسے اب تک کوئی بھی نہیں جیت سکا



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…