بوسٹن ( نیوزڈیسک) امریکا میں کی گئی حالیہ تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ جو خواتین گھر چلانے کیلئے کمائی کرتی ہے اور ان کے خاوند پر انحصار کرتے ہیں انہی کو بدلے میں زیادہ بے وفائی ملتی ہیں. یونیوسٹی آف کنسیٹیکٹ کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جن گھرانوں میں خواتین زیادہ کماتی ہیں اور ان کے خاوند کم کماتے ہیں ان میں خواتین عموماًزیادہ باوفا اور مر دزیادہ بے وفا ہوتے ہیں بیوی پر انحصار کرنے والے مردوں نے بے وفائی کا رویہ بظاہر عجیب معلوم ہوتا ہے کیونکہ عمومی تاثر یہی ہے کہ اس طرح کے مردوں کو اپنی بیویوں کا شکر گزار اور احسان مند ہونا چاہیے.تحقیق کاروں نے واضح کیا ہے کہ چونکہ بیوی پر انحصار کرنے والے خاوند اس صورتحال کو اپنی مردانگی میں کمی کے طور پ دیکھتے ہیں لہذا مردانگی کے اظہار کیلئے ناجائز تعلقات استوار کرنے کا حربہ استعمال کرتے ہیں ۔