جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران میں مکمل طور پر نمک سے بنا ریسٹورنٹ توجہ کا مرکز

datetime 4  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوز ڈیسک)ایران میں ایک ہوٹل مکمل طور پر نمک سے بنا ہے جو دیکھنے میں ایک عجیب شاہکار ہے لیکن اسے بنانے والوں کا اصرار ہے کہ یہاں قیام صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ایران کے شہر شیراز کا یہ ہوٹل 150 مربع میٹر پر قائم کیا گیا جسے ایرانی کمپنی امتیاز ڈیزائننگ گروپ کے ماہرین نے تعمیر کیا جس کا بنیادی مٹیریل نمک ہے۔ اس کی ہر شے نمک سے بنی ہے خواہ وہ میز ہو یا کرسیاں اور یہاں وقت گزارنے والے افراد کی صحت پراچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ نمک ہوا کو صاف کرتا ہے اور اپنی اطراف مثبت آئن خارج کرتا ہے۔ اسی طرح سانس کے مریضوں کو نمک کی کان میں کچھ وقت گزارنے کو کہا جاتا ہے جس سے ان کی طبیعیت کچھ بہتر ہوجاتی ہے۔نمکین ریسٹورینٹ کے لیے نمک کی مضبوط اقسام کا انتخاب کیا گیا تاکہ ان سے دیواریں تعمیرکی جاسکیں۔ کئی جگہوں پر نمک کو پروسیس کرکے اسے جوڑنے کے لیے بھی سفید مٹیریل لگایا گیا ہے۔ شام ہوتے ہی اس ریسٹورینٹ میں لوگوں کی بڑی تعداد آتی ہے اور نمک زدہ ماحول میں لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…